Poetry
رو غم شبیر میں اے دل بھلا ہو جائیگا
Ro Ghame Shabbeer mein

وصی احمد آوارہؔ سلطانپوری
آوارہ / Awarah
Matla
رو غم شبیر میں اے دل بھلا ہو جائیگا
کم سے کم اجر رسالت تو ادا ہو جا ئیگا
جانتے تھے جاں نثارانِ حسین ابنِ علی
آج جو کوئی بھی ڈوبا۔۔ ناخدا ہو جا ئیگا
بنتی جاتی ہے میرے دل پر شہیدوں کی شبیہ
جیسے کچھ دن میں مرا دل کربلا ہو جا ئیگا
ہم تیرے غم کے تصدق یہ ہمیں معلوم ہے
بڑھتے بڑھتے درد ہی اک دن دوا ہو جائیگا
ساری دنیا کو حسین ابن علی سے پیار ہے
اور آخر کیا کوئی بندہ خدا ہو جائیگا۔
