Poetry
میدانِ کربلا میں کلیجوں کے پار تھی - امام حسن علیہ السلام
Maidane Karbala mein Kalejon ke paar thi

ؔکلیم حیدر شرر
شرر / Sharar
Maidane Karbala mein Kalejon ke paar thi
میدانِ کربلا میں کلیجوں کے پار تھی
واللہ حسنؑ کی صلح نہ تھی ذوالفقار تھی
حرؑ کے لئے نجات کا سامان ہو گیا
وہ زندگی ملی جو بڑی شاندار تھی
قاسمؑ کو دولہا بننے سے پہلے ہی موت آئے
مرضی حسنؑ کی مرضیِ پروردگار تھی
غش میں پڑے تھے عابدِؑ بیمار خستہ تن
اک حشر تھا کہ گردشِ لیل و نہار تھی
میں قہر بن کے قصرِ یزیدی پہ پھٹ پڑوں
شیرِ خدا کے شیر پہ یہ دھن سوار تھی
خیمے جلے، ردائیں چھنیں، گھر اُجڑ گیا
مرگِ حسینؑ ثانیِؑ زہراؑ پہ بار تھی
کرب و بلا کو جھیل کے مظلومؑ نے شررؔ
دکھلا دیا یزید کے لشکر کی ہار تھی
