
Poet profile
غیور امام ساحل گوپال پوری
Ghayoor Imam Sahil Gopalpuri
ساحل
India
سید غیور امام صاحب ساحل گوپال پوری۔ یہ منتظر امام شیدا صاحب اور ظہور امام صاحب کے برادر تھے. انھوں نے جوادیہ عربی کالج بنارس میں دینی تعلیم حاصل کی اسوقت مولانا سید ظفر الحسن صاحب قبلہ جوادیہ کے پرنسپل تھے. غیور امام صاحب انسے بہت مانوس تھے اور ان سے بہت محبت کرتے تھے اور مولانا ظفر الحسن صاحب بھی ان سے ایک خصوصی لگاؤ رکھتے تھے اور انسے بہت محبت کرتے تھے بلکہ اپنے بیٹے کی طرح سمجھتے تھے. یہ انکے ہونہار طالب علم تھے انھیں بھی شاعری سے بہت لگاؤ تھا اور بہت اچھے اشعار نوحے اور قصیدے کی شکل میں پیش کرتے تھے انکا قطعہ پیش خدمت ہے۔
دین ودنیا میں حیدر ع کے دشمن اپنے ہاتھوں کو ملتے رہینگے
اور جبتک ملے انکو دوزخ بغض حیدر میں جلتے رہینگے
وحشتیں ہیں انھیں کا مقدر جنکا کوئی سہارا نہیں ہے
پڑھ کے ناد علی ہم تو ساحل قبر میں بھی بہلتے رہینگے.
واقعی عاشقان علی علیہ السلام کی برزخ بھی جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہوگی
