August 16, 2026
حق بات کہنا ضرور ہے، مگر ایسی زبان میں کہ دل بند نہ ہوں بلکہ سوچنے پر مجبور ہوں؛ کیونکہ بہترین تبرّاء وہ ہے جو باطل سے نفرت پیدا کرے، مگر انسان کو حق سے قریب بھی کرے۔
اختلافِ عقیدہ اپنی جگہ، حق بیان کرنا بھی ضروری ہے، مگر حق بیان کرنے اور دل توڑنے، نفرت پھیلانے اور کسی کو اپنے سے دور کرنے میں بڑا فرق ہے۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
August 16, 2026
اگر ماں امام حسینؑ کا نام لے کر آنسو بہاتی ہے تو بچہ محبتِ حسینؑ کو صرف کتاب سے نہیں بلکہ ماں کے دل سے سیکھتا ہے۔ اور اگر ماں ہر وقت دنیا، مقابلہ، مال اور نمود و نمائش کی بات کرے تو بچہ بھی اسی دنیا کو اپنا مقصد سمجھ لیتا ہے
مولانا وفا حیدر خان
Maulana Wafa Haider Khan
August 16, 2026
قلم ہمیشہ صرف الفاظ پیدا کرنے کا ذریعہ نہیں رہا۔ ایک حقیقی قلم کار پہلے اپنے اندر ایک دنیا آباد کرتا ہے؛ کتابیں پڑھتا ہے، لوگوں کو دیکھتا ہے، حالات سے گزرتا ہے، سوال اٹھاتا ہے، اختلاف کرتا ہے، غلطیاں کرتا ہے، پھر اپنے تجربے اور مطالعے کو الفاظ کا لباس پہناتا ہے۔ اسی لیے بڑے ادیب کی تحریر کو پڑھتے ہوئے ہمیں صرف جملے نہیں ملتے، اس کی شخصیت بھی ملتی ہے۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
August 16, 2026
اس لیے ایک انصاف پسند مؤرخ کے لیے امام حسنؑ کی شہادت کا مسئلہ صرف یہ نہیں کہ “جعدہ نے زہر دیا یا نہیں”، بلکہ اس سے بڑا سوال یہ ہے کہ جعدہ کو کس نے آمادہ کیا، کیوں کیا، اور اس قتل سے سیاسی طور پر فائدہ کس کو پہنچا؟
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
August 9, 2026
فلسطین کے ایک سکول میں استانی نے بچوں سے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعام کا وعدہ کیا کہ جو بھی فرسٹ آیا اس کو نیا جوتا ملے گا۔
مولانا وفا حیدر خان
Maulana Wafa Haider Khan
August 9, 2026
میاں جی بیگم کے شکر گزار ہو رہے تھے... اور بیگم صاحبہ دل ہی دل میں اپنی ماں کو دعائیں دے رہی تھیں... جس کی سختی نے اس کو یوٹرن لینے پر مجبور کیا تھا...
مولانا وفا حیدر خان
Maulana Wafa Haider Khan
August 8, 2026
توجہ طلب بات یہ ہے کہ بارہویں امام، حضرت حجت بن الحسن العسکری عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف پر آ کر یہ تسلسل کیسے ٹوٹ سکتا ہے؟ کیا امامِ عصر (عج) کے صحابہ اور ان کے دین کے مددگار موجود نہیں ہیں؟ یا ہم انہیں پہچاننے میں مغالطے کا شکار ہو رہے ہیں؟
ذاکرہ کاظمہ عباس
Zakerah Kazma Abbas
August 8, 2026
مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر ایسی تزویراتی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے جن کے اثرات آنے والے برسوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ بظاہر یہ تبدیلیاں دفاعی تعاون، سفارتی روابط اور علاقائی سلامتی کے عنوان سے سامنے آ رہی ہیں، لیکن ان کے پس منظر میں طاقت کے توازن، امریکی کردار اور مسلم دنیا کی نئی ترجیحات جیسے کئی اہم عوامل کارفرما ہیں۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
August 8, 2026
مومنین کو بھی اب جاگنا ہوگا۔ ہر بلند آواز علم نہیں ہوتی، ہر جذباتی انداز اخلاص کی دلیل نہیں ہوتا اور ہر منبر پر بیٹھنے والا امانت دار بھی نہیں ہوتا۔ منبر کی حفاظت صرف خطیب کی نہیں، سامع کی بھی ذمہ داری ہے۔ جو قوم سوال کرنا چھوڑ دیتی ہے، وہ دھوکا کھانا شروع کر دیتی ہے۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
August 8, 2026
نجف سے کربلا تک کا یہ سفر دراصل انسان کے باطن کا سفر ہے۔ یہ انسان کو خود غرضی سے ایثار، بے حسی سے ہمدردی، خوف سے حوصلے، مایوسی سے امید، تفرقے سے اتحاد اور مقصد سے خالی زندگی سے بامقصد حیات کی طرف لے جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اربعین صرف ایک مذہبی اجتماع نہیں بلکہ انسانیت کے بہتر مستقبل کا زندہ منشور ہے۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
August 8, 2026
جب عزاداری علم کے بجائے رسم، فکر کے بجائے عادت اور مقصد کے بجائے ظاہری رسومات تک محدود ہو جائے تو اس کا اثر بھی محدود ہو جاتا ہے۔ حقیقی عزاداری وہ ہے جو انسان کو بہتر بنائے، اس کے ایمان کو مضبوط کرے، اس کے اخلاق کو سنوارے، اسے ظلم کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ دے اور امام حسینؑ کے راستے پر چلنے کی رغبت پیدا کرے۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
August 1, 2026
آج ضرورت اس بات کی نہیں کہ ہر مجلس میں ایک نیا شوشہ چھوڑا اور کوئی نیا نعرہ ایجاد کیا جائے؛ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر دل میں معرفت کا ایک نیا چراغ روشن کیا جائے۔ جب معرفت زندہ ہوگی تو نہ کوئی غلو کرے گا، نہ کوئی توہین کرے گا، نہ کوئی معصوم اور غیر معصوم کے فرق کو بھولے گا، اور نہ ہی کوئی دشمن اہلِ بیت علیہم السلام کی صفوں میں شکوک و شبہات کے بیج بونے میں کامیاب ہو سکے گا۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
August 1, 2026
اربعین اس بات کا نام ہے کہ محبت کبھی شکست نہیں کھاتی، وفا کبھی دفن نہیں ہوتی، اور حسین علیہ السلام کا راستہ کبھی سنسان نہیں ہوتا۔ چودہ سو برس سے تاریخ یہی دیکھ رہی ہے کہ ظالم بدلتے رہے، حکومتیں بدلتی رہیں، سرحدیں بدلتی رہیں، قوانین بدلتے رہے، مگر نجف سے کربلا کی طرف اٹھنے والے قدم نہ رکے، نہ تھکے، نہ جھکے۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
August 1, 2026
آج صدیوں بعد بھی مالک اشتر کا نام لیا جاتا ہے تو صرف ایک سپہ سالار یاد نہیں آتا، بلکہ وفا کا ایک عہد، شجاعت کی ایک تاریخ، اطاعت کی ایک مثال، عدل کا ایک محافظ اور علیؑ کا ایک ایسا جاں نثار سامنے آ جاتا ہے جس نے اپنی پوری زندگی حق کے لیے وقف کر دی۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
July 18, 2026
یہی حضرتِ زینبؑ سلام اللہ علیہا کے خطبے کی فتح تھی، یہی کربلا کا حقیقی انتقام تھا، اور یہی وہ ابدی انقلاب کی بازگشت ہے جسے نہ تلوار روک سکی، نہ تخت دبا سکا، نہ وقت مٹا سکا، اور نہ قیامت تک کوئی مٹا سکے گا۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
July 4, 2026
اسلام صراطِ مستقیم کا دین ہے۔ ﴿اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴾ کی دعا اور ﴿وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا﴾ کی تعلیم یہی بتاتی ہے کہ اسلام اعتدال، حکمت اور توازن کا راستہ ہے۔ نہ غلو اسلام ہے، نہ بے دینی؛ نہ افراط مطلوب ہے، نہ تفریط۔ اہلِ بیتؑ کا راستہ بھی یہی اعتدال کا راستہ ہے۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 25, 2026
یہ صرف ایک جوان کی شہادت نہیں تھی، یہ حسینؑ کے دل کا ٹکڑا تھا جو خاکِ کربلا پر بکھر گیا تھا۔ یہ رسولِ خداؐ کے جمال کا آخری عکس تھا جو خون میں نہا گیا تھا۔ یہ جوانی، حسن، ادب، شجاعت اور وفاداری کی مشترکہ شہادت تھی۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 25, 2026
حضرت عباسؑ کی زندگی کا ایک اور روشن پہلو ان کا عبدِ صالح ہونا ہے۔ وہ صرف میدانِ جنگ کے ہیرو نہیں تھے بلکہ میدانِ عبادت کے بھی شہسوار تھے۔ ان کی شجاعت کا سرچشمہ ان کی بندگی تھی۔ ان کی وفا کا راز ان کی معرفت تھی۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 25, 2026
خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو مجالس، جلوسوں اور عزاداری کی تمام برکتوں سے فیضیاب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دل میں بھی ایک چھوٹی سی کربلا آباد کر لیتے ہیں، جہاں وہ خاموشی سے امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔ شاید اسی اخلاص میں وہ نور پوشیدہ ہے جو انسان کی دنیا بھی سنوار دیتا ہے اور آخرت بھی۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 25, 2026
امام حسین علیہ السلام کو ہماری آوازوں سے زیادہ ہمارے دل مطلوب ہیں، ہمارے نعروں سے زیادہ ہماری وفاداری مطلوب ہے، اور ہمارے اجتماعات سے زیادہ ہماری عملی زندگی میں ان کا پیغام مطلوب ہے۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 24, 2026
Hazrat Abbas ibn Ali (A.S.), the standard-bearer of Karbala, remains the greatest symbol of loyalty, courage, and selflessness in Islamic history. Despite reaching the waters of the Euphrates after days of thirst, he refused to drink before Imam Hussain (A.S.) and the thirsty children of the camp. His unwavering devotion, unmatched bravery, and ultimate sacrifice transformed him into an eternal example of faithfulness and obedience. Even today, his name inspires hearts with the values of honor, sacrifice, and loyalty to truth.
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 24, 2026
This article highlights that true mourning is not limited to gatherings, processions, and rituals; it is a deep connection of the heart with the tragedy of Karbala. By reflecting on the sacrifices of Imam Hussain (A.S.) and his companions in moments of sincere solitude, believers can strengthen their faith, awaken their conscience, and draw closer to the true spirit of Azadari. True condolences are offered not only through words and rituals, but through heartfelt remembrance, reflection, and loyalty to the message of Karbala.
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 24, 2026
This article explores the true purpose of mourning Imam Hussain (A.S.). It reminds us that Azadari is not only about tears, processions, and rituals, but also about understanding and following the values of Karbala—truth, justice, sacrifice, and standing with the oppressed. True love for Imam Hussain (A.S.) is reflected not only in our mourning but also in our character and actions.
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 21, 2026
اہلِ بیت علیہم السلام کی عزاداری وقار، سنجیدگی، خلوص اور سچائی کا نام ہے۔ اس کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ اسے فطری انداز میں پیش کیا جائے، کیونکہ دل سے نکلنے والی ایک سچی آہ اور ایک بے ساختہ آنسو، ہزار مصنوعی تاثرات اور بناوٹی حرکات سے کہیں زیادہ اثر رکھتے ہیں۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 20, 2026
امام حسینؑ نے اپنے عمل سے سکھایا کہ ظلم کے سامنے خاموش رہنا ظلم کی تائید ہے، جبکہ حق کی خاطر قربانی دینا انسانیت کی معراج ہے۔ اگر اقتدار کے سامنے جھک جانا ہی کامیابی ہوتی تو حسینؑ بیعت کر لیتے، لیکن آپؑ نے ثابت کیا کہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے بہتر ہے۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 20, 2026
لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ محراب و منبر پر آنے والوں کے علمی پس منظر، کردار، اخلاق، تعلیم اور فکری اعتبار کو سنجیدگی سے دیکھا جائے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ انہوں نے کہاں تعلیم حاصل کی ہے، کن علماء کے شاگرد رہے ہیں، ان کا عملی کردار کیسا ہے، اور کیا وہ واقعی اہلِ بیتؑ کے پیغام کے امین ہیں یا نہیں۔
مولانا سید کرامت حسین
Maulana Sayed Karamat Husain
June 20, 2026
اعمال کو شریعت اور دلیل کی روشنی میں دیکھنا چاہیے، نیتوں پر فتوے صادر کرنے سے بچنا چاہیے، اور کسی کی خدمت کو "تجارت" کہنے سے پہلے اس کے پیچھے چھپی عمر بھر کی محنت، ریاضت اور قربانی کا بھی احترام کرنا چاہیے۔
ذاکرہ نادرہ زیدی
Zakerah Nadera Zaidi
June 20, 2026
ماں کی محبت سمندر کی طرح ہوتی ہے، انسان اس کے کنارے پر کھیلتا رہتا ہے، مگر اس کی گہرائی کا اندازہ اُسے اُس وقت ہوتا ہے جب وہ خود زندگی کے سمندر میں اترتا ہے۔اور اکثر اولاد کو ماں کی عظمت اُس دن سمجھ آتی ہے، جب وہ پہلی بار ماں کی جگہ کھڑی ہوتی ہے۔
مولانا وفا حیدر خان
Maulana Wafa Haider Khan
May 10, 2026
"مرنے سے پہلے جینا سیکھ لیجیے" کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ خوشیوں اور نعمتوں کو "خاص مواقع" کے لیے بچا کر رکھنا ایک بڑی غلطی ہے۔ یہ تحریر اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کی روشنی میں بتاتی ہے کہ اللہ اپنی نعمتوں کا اثر اپنے بندوں پر دیکھنا پسند کرتا ہے، اس لیے انہیں الماریوں میں قید کرنے کے بجائے آج ہی استعمال کریں۔ محض ظاہری صفائی ہی نہیں، بلکہ دل کو حسد اور لالچ سے پاک کرنا بھی ضروری ہے۔ اصل پیغام یہ ہے کہ ہر وہ دن جس میں گناہ نہ ہو، وہ عید ہے اور اصل زندگی "آج" ہے کیونکہ کل صرف ایک امید ہے۔ ہمیں چاہیے کہ نعمتوں کا شکر ادا کریں اور زندگی کو مؤخر کرنا چھوڑ دیں۔
مولانا وفا حیدر خان
Maulana Wafa Haider Khan
May 10, 2026
روایت — امام علی علیہ السلام
"لَا تَكُنْ سَبُعًا ضَارِيًا تَغْتَنِمُ أَكْلَهُمْ"
(اپنے اہل و عیال پر درندے کی طرح نہ بنو). (نہج البلاغہ)
تشریح:
گھر میں سختی اور غصہ انسان کو درندگی کے قریب کر دیتا ہے، جبکہ اسلام گھر کو سکون اور رحمت کا مرکز بنانا چاہتا ہے۔
مولانا وفا حیدر خان
Maulana Wafa Haider Khan
April 25, 2026
احادیث معصومین کی روشنی میں سکون قلب اور اطمینان حیات کی جانب متوجہ کرتی ہوئی تحریر۔ ایک مظمون جو مولا علی ع اور امام جعفر الصادق ع کی حدیث کی رو سے سکون زندگی کو پہتر طور سے سمجھنے میں معاون ہوگا۔
مولانا وفا حیدر خان
Maulana Wafa Haider Khan
April 5, 2026
.ملک کے اندر جنگ شروع ہوتے ہی روٹی ؛ پٹرول اور ڈیزل مفت کر دیا گیا ہے. ایک مہینے جنگ اور مسلسل پوری عالم کفر کی شب و روز بمباری کے باوجود ایک بھی ایرانی نے ملک سے ہجرت نہیں کی جبکہ دوسرے ملکوں میں مقیم ایرانی وطن کے دفاع کے لیے واپس آ رہے ہیں۔
مولانا وفا حیدر خان
Maulana Wafa Haider Khan
February 26, 2026
نادرہ زیدی کی یہ تحریر اس حقیقت پر روشنی ڈالتی ہے کہ انسانی کمال کا حصول صرف قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں پنہاں ہے۔ مصنفہ کے نزدیک محض دنیاوی علوم کردار کی پختگی کے بغیر ایک بوجھ ہیں، اس لیے نسلِ نو کی بقا کے لیے انہیں قرآن اور اسوۂ حسنہ ﷺ سے جوڑنا ناگزیر ہے۔ یہ مضمون ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مادی دنیا کی بے ثباتی کا مقابلہ صرف 'تقویٰ' اور مضبوط روحانی تعلق سے ہی ممکن ہے۔ آخر میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ قرآن وہ روشن چراغ ہے جو انسان کو اخلاقی پستیوں سے نکال کر انسانیت کے اعلیٰ درجے پر فائز کرتا ہے۔
ذاکرہ نادرہ زیدی
Zakerah Nadera Zaidi
February 26, 2026
This essay by Nadira Zaidi highlights that while human perfection is unattainable in a material world, the Quran offers a transformative path to refine one's character and soul. The author argues that modern education is incomplete without spiritual grounding, emphasizing that the Quran serves as a practical guide for integrity and a shield against moral decay. By connecting the new generation to the teachings of the Holy Prophet (PBUH) and the Creator, we ensure their survival and success in an increasingly chaotic world. Ultimately, it is a call to action for parents to make the Quran the foundation of their children's upbringing.
ذاکرہ نادرہ زیدی
Zakerah Nadera Zaidi
January 27, 2026
امریکہ اب عراق جیسی طویل اور تھکا دینے والی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ آج اصل خطرہ براہِ راست جنگ سے زیادہ نفسیاتی دباؤ اور داخلی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ کے لیے دانش مندانہ راستہ "اسٹریٹجک بصیرت" میں پوشیدہ ہے۔ میدانِ جنگ سے زیادہ اہم میدان "آگاہی، اتحاد اور دشمن شناسی" کا ہے—جو فریق اس میدان میں برتر ہوگا، وہی بحران کو اپنے حق میں موڑنے میں کامیاب ہوگا۔
مولانا نجیب الحسن زیدی
Maulana Najeebul Hasan Zaidi
January 27, 2026
The U.S. can no longer afford a long, exhausting war of attrition like Iraq, nor can it easily force Iran to surrender. The primary threat today is not just direct conventional war, but internal instability fueled by psychological pressure. For the Islamic Republic, the path forward lies in strategic foresight. Ultimately, the field of information, awareness, and unity is more important than the physical battlefield. The side that gains superiority in "knowing the enemy" will be the one to turn the crisis in its favor.
مولانا نجیب الحسن زیدی
Maulana Najeebul Hasan Zaidi
January 27, 2026
چانچہ 26 جنوری صرف ایک قومی تہوار نہیں بلکہ ہندوستان کی جمہوری روح کی علامت ہے۔ اس دن کی پاسداری کا مطلب ہے کہ ہم اپنے آئینی حقوق اور فرائض کو سمجھیں، قومی اتحاد کو فروغ دیں، اور ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ اگر ہم ان اصولوں پر عمل کریں، تو یقینا ہندوستان ایک مضبوط، خوشحال، اور ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔
مولانا نجیب الحسن زیدی
Maulana Najeebul Hasan Zaidi
January 26, 2026
آج کل رجحان جدید الحاد (New Atheism) کی صورت میں نمایاں ہے۔ ایک کتاب "فور ہارس مین" (Four Horsemen)میں پڑھا جا سکتا ہے کہ اس گروہ کے اعتراضات کیا ہیں؟ اور کس بنا پرخدا موجود نہیں؟ ۔ یہ چار شہسوار وہ لوگ ہیں جو جدید الحاد کی نمایاں شخصیات کے طور پر ابھرے ۔
January 21, 2026
خلاصہ: یہ تحریر "عالمی جہاد" کو محض جنگ و جدل کے بجائے ظلم کے خلاف ایک انسانی اور اخلاقی مزاحمت کے طور پر پیش کرتی ہے۔ مصنفہ کا موقف ہے کہ موجودہ دور میں خاموشی ایک جرم ہے، اور ہر فرد کو فکری، معاشی اور سماجی سطح پر ظالم کا ہاتھ روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے شعور بیدار کرنا، ظالم قوتوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا اور انسانیت کے ناطے مظلوم کا درد محسوس کرنا اس عالمی مہم کے بنیادی ستون ہیں۔ پیغام واضح ہے کہ اگر نیک لوگ متحد ہو کر اپنی خاموشی توڑ دیں، تو دنیا سے ناانصافی کا خاتمہ ممکن ہے۔
ذاکرہ نادرہ زیدی
Zakerah Nadera Zaidi
January 21, 2026
This article redefines "Global Jihad" as a collective, humanitarian resistance against worldwide oppression rather than a call to physical arms. It emphasizes that in an era of global injustice, silence is a crime, and ordinary individuals must contribute through intellectual, moral, and economic means. By utilizing social media for awareness, practicing economic boycotts, and educating the next generation, people can unite under the banner of humanity and justice. Ultimately, the message is that the power of the oppressor is fueled by the silence of the good, making vocal and active resistance a moral necessity.
ذاکرہ نادرہ زیدی
Zakerah Nadera Zaidi
January 21, 2026
جنابِ زینب (سلام اللہ علیہا) کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ جب انسان کے تمام سہارے ٹوٹ جائیں اور وہ زندگی کے بدترین موڑ ("زیرو پوائنٹ") پر کھڑا ہو، تو وہاں سے دوبارہ کیسے اٹھا جاتا ہے۔ آپ (س) نے کربلا کی تباہی کو شکست کے بجائے شعوری قبولیت اور بلند مقصد کے ذریعے ایک عظیم فتح میں بدل دیا۔ یہ کردار ہماری خواتین کو سبق دیتا ہے کہ وہ مصائب میں ٹوٹنے کے بجائے اپنی ترجیحات واضح رکھیں، وقار نہ کھوئیں اور دوسروں کا سہارا بنیں۔ مختصراً یہ کہ زینبی حکمتِ عملی اپنا کر ہم اپنے بکھرے ہوئے حالات کی راکھ سے ایک نئی اور باوقار زندگی تعمیر کر سکتے ہیں۔
مولانا نجیب الحسن زیدی
Maulana Najeebul Hasan Zaidi
January 21, 2026
This essay explores the concept of the "Zero Point"—the moment of total devastation—and presents Lady Zaynab (p.b.u.h.) as the ultimate model for rising again through resilience and spiritual clarity. By analyzing her actions after the tragedy of Karbala, the author identifies five core principles: conscious acceptance of reality, maintaining priorities during crisis, finding divine meaning in suffering, preserving personal dignity, and supporting others despite one's own grief. Ultimately, it teaches that the "Zero Point" is not a final end, but a powerful new beginning for those who adopt a "Zaynabi" mindset of steadfastness and trust in God.
مولانا نجیب الحسن زیدی
Maulana Najeebul Hasan Zaidi
January 15, 2026
ان نظریات کے اشتراک سے ایک ایسے معاشرے کی بنیاد پڑی جہاں انسان مافوق الفطرت طاقتوں اور مذہب کے سہارے کے بغیر محض اپنی عقل اور انسانی اقدار کے ذریعے زندگی اور سماج کو سنوارنے کی کوشش کرنے لگا۔
January 12, 2026
آسودگی مال کی کثرت کا نام نہیں، بلکہ اس اطمینان کا نام ہے کہ میری توانائی ضائع نہیں ہو رہی۔ جس دن ہم نے یہ سمجھ لیا کہ محنت کو ہدف کے ترازو میں تولنا ضروری ہے، اس دن ہمارے ہاتھوں کی لکیریں بدلنا شروع ہو جائیں گی۔ یاد رکھیے، تھک جانے اور کچھ حاصل کرنے میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔
ذاکرہ نادرہ زیدی
Zakerah Nadera Zaidi
January 10, 2026
ان نظریوں کا مقصد ابتدا سے ہی خلقت اور موجودات کی اصلیت، صفت، نوعیت، ہیئت اور نوبت کا مشاہدہ کرنا رہا ہے۔ نظریات سوچنے اور تفتیش کرنے کے طور طریقے کو متعین کرنے لگے اورزیرِغورمضمون کو کس طرز پر سوچا جائے اس زاویہ ءِ نظر کا تعین کرنے میں معاون ہوئے تا کہ طے شدہ ہدف تک پہنچا جائے۔
January 9, 2026
آج بھی وہی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ حسینی مشن کو پورا کرنے کے لیے صرف جذبہ کافی نہیں، بلکہ ہمیں ایسے علماء، ایسے میڈیا اور ایسے طاقتور افراد کی ضرورت ہے جن کے ضمیر کی کوئی قیمت نہ لگا سکے۔ اگر آج ہم حق کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے، تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
ذاکرہ نادرہ زیدی
Zakerah Nadera Zaidi
January 6, 2026
ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ قلم کا سودا دراصل قوم کی تقدیر کا سودا ہے۔ اگر ہم نے بکاؤ میڈیا کے اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کے خلاف آواز نہ اٹھائی، تو معاشرے سے شعور ختم ہو جائے گا۔ صحافت کی آزادی تبھی معتبر ہے جب صحافی کا ضمیر کسی لالچ یا دباؤ کا شکار نہ ہو۔ سچ کڑوا ضرور ہوتا ہے، لیکن وہی سچ قوموں کی بقا کا ضامن ہوتا ہے۔
ذاکرہ نادرہ زیدی
Zakerah Nadera Zaidi
January 4, 2026
خدا کے لیے جاگیے! علیؑ کے نام پر جانے انجانے علی ع کے مقصد کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف بر سر پیکار ہوئیے ورنہ تاریخ یہ لکھے گی کہ ایک دن 13 رجب آیا، علیؑ کی ولادت تھی اور ولایت کا تابوت لئے کچھ جوان علی ع علی ع کا نعرہ لگاتے گزر رہے تھے اور وہ لوگ خاموش تھے جو بول سکتے ہیں کچھ کر سکتے تھے۔جبکہ دوسرے مذہب کے ساتھ کچھ اپنے بھی اس شور شرابے کو دیکھ کر کہہ رہے تھے " *آج بھگوان کی برتھ ڈے ہے بھائی*
مولانا نجیب الحسن زیدی
Maulana Najeebul Hasan Zaidi
December 17, 2025
امام موسیٰ الکاظمؑ اہلِ بیتؑ کے ساتویں امام تھے اور صبر و ضبطِ نفس کی عظیم مثال سمجھے جاتے ہیں۔ آپؑ نے عباسی دور کے شدید مظالم کے باوجود عبادت، علم اور غریبوں کی خدمت کو اپنا مشن بنایا۔ قید و بند کی سختیوں میں بھی آپؑ نے صبر، اخلاق اور ذکرِ الٰہی کو ترک نہ کیا۔ 183 ہجری میں آپؑ کو شہید کر دیا گیا، مگر آپؑ کی زندگی ایمان، استقامت اور اللہ پر کامل بھروسے کا روشن نمونہ ہے۔
سید جنان اصغر
Sayed Jenan Asghar
December 17, 2025
Imam Musa al-Kazim (ع), the seventh Imam of Ahl al-Bayt, was renowned for his patience, self-control, and deep devotion to Allah. Living under Abbasid oppression, he avoided political rebellion and focused on spiritual guidance, education, and helping the poor. Despite years of imprisonment, he remained steadfast in worship and transformed even his jailers through his character. He was martyred in 183 AH, leaving a lasting legacy of faith, patience, and moral strength.
سید جنان اصغر
Sayed Jenan Asghar